تازہ ترین

معین اختر کی 9ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

کراچی (شوبز ڈیسک)کروڑوں دلوں پر راج کرنےوالے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار معین اختر کی آج 9ویں برسی منائی جارہی ہے۔لیجنڈ اداکار معین اختر کو فن کی اکیڈمی کہا جاتا تھاکیونکہ فلم ہو یا ٹی وی یا پھرسٹیج ڈرامہ انہوں نے ہر شعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا، معین اختر کے طنز ومزاح سے بھرپور جملوں نے تہذیب کا ایک نیا پہلو متعارف کروایا۔معین اختر 24 دسمبر 1950ءکو کراچی میں پیدا ہوئے، زندگی کی پہلی پرفارمنس شیکسپیئر کے ناول سے ماخوذ سٹیج ڈرامے ’دی مرچنٹ آف وینس‘ میں محض 13 برس کی عمر میں دی جبکہ فنی کیرئیر کی باقاعدہ شروعات پاکستان کے پہلے یوم دفاع پر 1966ءمیں کی۔ساتھی اداکاروں کے مطابق معین اخترمحض اداکار ہی نہیں بلکہ ایک دور کا نام تھا جنھوں نے فنون لطیفہ کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کی دھاک بٹھائی، فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں معین اختر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازاگیا۔معین اخترکے معروف ٹی وی ڈراموں میں روزی، انتظار فرمائیے، بندر روڈ سے کیماڑی، آنگن ٹیڑھا، اسٹوڈیو ڈھائی، سٹوڈیو پونے تین، یس سر نو سر اورعید ٹرین شامل ہیں

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*