تازہ ترین

معروف جرمن وی لاگر کرسٹن پیٹسمین نے اسلام قبول کرلیا

برلن (شوبز نیوز)معروف جرمن وی لاگر اور یوٹیوبر کرسٹن پیٹسمین نے اسلام قبول کرلیا جبکہ اسلام کو امن پسند مذہب بھی قرار دےدیا۔کرسٹن پیٹسمین نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں ان کے ہاتھ میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی سند دیکھی جاسکتی ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے حوالے سے کہا کہ میں نے یہ چینل سال 2019، دسمبر میں شروع کیا تھا اور پاکستان میں تقریبا 1 سال گزارا تھا، اس دوران میں نے بہت سارے ناقابل یقین لوگوں سے ملاقات کی اور دین اور طرزِ زندگی کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے کہا کہ میں جب یورپ میں تھا تو میں نے وہاں ہمیشہ ہی لفظ اسلام کے بارے میں منفی باتیں ہی سنیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*