تازہ ترین

مخیر حضرات کومشکل گھڑی میں کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ‘ ایوب کھوسہ

Ayub Khoso

لاہور( شوبز ڈیسک)سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے کہا ہے کہ مخیر حضرات نے مشکل کی اس گھڑی میںجس طرح مستحق افراد کی مدد کی ہے اس پر انہیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے ، صاحب ثروت شخصیات امداد کی تقسیم کر کے کمزور طبقات کا سہارا بنے ہیں اور انہیں اس کا اجر خدا کی ذات دے گی ۔ ایک انٹر ویو میں ایوب کھوسہ نے کہا کہ کراچی میں جے ڈی سی نے کار خیر کا جتنا وسیع انتظام کیا ہے اس پر انہیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے اور اللہ تعالیٰ کی ذات سے دعا ہے کہ ان کے مال و اسباب میں مزید برکتیں عطا کرے ۔انہوںنے کہا کہ یہ نہیں کہ کسی ایک شہر بلکہ پورے ملک میں مخیر حضرات مشکل کے اس وقت میں عملی طور پر میدان میں آئے ہیں اور انہوںنے بلا تفریق اور اپنی استطاعت سے بڑھ کر کمزور طبقات کی مالی مدد کا فریضہ سر انجام دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بڑی زندہ دل قوم ہے اور دنیا میں اس کی مثالیں دی جاتی ہیں ، انشا اللہ ہم خدا کی ذات کی رحمت سے مشکل کی اس گھڑی سے سر خرو ہوںگے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*