تازہ ترین

لداخ میں چین کی انڈیا کی نئی تنصیبات کھڑی کرنےکی تصاویرجاری

بیجنگ/نئی دہلی(م ڈ) سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تازہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متنازع علاقے لداخ میں چین نے نئی تنصیبات قائم کرنا شروع کردیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصنوعی سیارسے لی جانے والی تصاویرمیں اس علاقے کو دکھایا گیاجس میں بھارتی اور چینی فوجیوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں سے حملہ کیا۔ اس علاقے میں چین کی نئی تنصیبات بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ لداخ کے متنازع علاقے میں چین اور بھارت کی طرف سے اپنی اپنی خود مختاری کا دعوی کیا جاتا رہا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی دو طرفہ معاہدے ٹوٹنے کا عندیہ دے رہی ہے۔امریکی خلائی ٹیکنالوجی فرم میکسار ٹیکنالوجیز کی جانب سے کھینچی گئی تصاویر میں چینی فوج کی طرف سے بنائے گئے نئے ڈھانچوں کو دریائے گلوان کے ڈھلوان پر پھیلا ہوا دکھایا گیا ہے۔بھارت کے مطابق یہ علاقہ جس پر تعمیرات کی گئی ہیں وہ دونوں ممالک کے مابین اصل نقشہ بندی کی حدود کے اندر واقع ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*