تازہ ترین

لاپتہ افراد کے قومی کمیشن نے اپریل 2020 تک 4523 کیسز نمٹادئیے

اسلام آباد(آئی این پی ) لاپتہ افراد کےلئے قائم قومی کمیشن نے 30 اپریل 2020 تک 4523 کیسز نمٹا دیئے۔ لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن کے صد ر جسٹس جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں ےہ نماےاں کامےابی حاصل ہوئی ۔ بدھ کو لاپتہ افراد کمیشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق اپریل 2020کے دوران 33نئے کیس لاپتہ افراد کےلئے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے ۔ جس کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 6661 ہوگئی۔ جن میںسے قومی کمیشن نے 30 اپریل 2020 تک4523 مجموعی لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے ہیں اور اس وقت لاپتہ افراد کی تعداد 2138ہے جن کے بارے میں معلومات کے اکٹھی کی جارہی ہیں۔ لاپتہ افراد کےلئے قائم قومی کمیشن نے اپریل 2020 کے مہینے میں انکوائری کمیشن نے26سماعتیں اسلام آباد میںکیں جبکہ کراچی ،لاہور ،کوئٹہ اورپشاور میںسماعتیں متعلقہ صوبائی حکومتوں کی لاک ڈاو¾ن کے حوالے سے پالیسی کے جائزہ کے بعد قانون کے مطابق کی جائیںگی ۔ لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کی طرف سے0 3 اپریل2020 تک4523 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹانے اور ان کی بحفا ظت گھروں کو واپسی یقینی بنانے پر قومی کمیشن کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال اورلاپتہ افراد کے قومی کمیشن کے دیگر معززممبران نے نہ صرف لاپتہ فرد کی فیملیز کا موقف ذاتی طور پر سنا بلکہ ان کی جلد از جلد بازیابی کے لئے کوششیںبھی کیں۔لاپتہ افراد کے کمیشن کے چئیرمین کی حیثیت سے جسٹس جاوید اقبال اپنے عہدے کی تنخواہ نہیں لیتے اورنہ ہی سرکاری وسائل استعمال کرتے ہیں بلکہ لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کے صدر کی حیثیت سے کام کرنے کواپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*