تازہ ترین

فوربس کا کرونا کے دوران معیشت کو مستحکم رکھنے کےلئے پاکستانی پالیسیوں کا اعتراف

Forbes has included pakistan to the top ten tourist destination

اسلام آباد/واشنگٹن( کامرس ڈیسک )معروف امریکی جریدے نے کرونا بحران کے دوران معیشت کو مستحکم رکھنے کے لئے پاکستان کی محتاط پالیسیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ملکی پیداوار میں 4 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔پاکستان کی جانب سے وبائی صورتحال کے دوران اٹھائے گئے اقدامات کا معترف امریکی میگزین فوربس بھی ہوگیا ہے، امریکی جریدے نے کہا کہ وبائی مرض سے نمٹنے کی بھرپور کوششیں اور آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی کا اظہار جی ڈی پی میں 4 فیصد اضافے کے امکان سے ہوتا ہے۔فوربس میگزین نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایسے وقت میں جب امریکہ اور بھارت جیسے ممالک کو کرونا وائرس سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پاکستان اپنی معیشت کو بحال کرنے میں کامیاب رہا۔امریکی جریدے نے کہا کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نے 2.21 حصص تک کا کاروبار ہوا ہے جو تاریخ میں بازارِ حصص کی سب سے زیادہ خرید و فروخت ہے۔جریدے نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لچک دار مالی و مالیاتی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی جی ڈی پی میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ میں 625 پوائنٹس کی فوری کمی کی۔ ایک امدادی پیکیج بھی فراہم کیا جو کہ کل جی ڈی پی کا 5 فیصد تھا۔امریکی جریدے کے مطابق حکومت 19 ارب ڈالرز کے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کو 900 ملین سرپلس میں تبدیل کرنے میں کامیاب رہی اور زر مبادلہ کے ذخائر بھی 2.7 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 16 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*