تازہ ترین

فنکار کیمرے کے سامنے ہی کیوں غریبوں کی مدد کیوں کرتے ہیں؟ امانت علی

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف گلوکار امانت علی نے فنکاروں سے سوال کیا ہے کہ آپ لوگ مستحق لوگوں کی مدد ہمیشہ کیمرے کے سامنے ہی کیوں کرتے ہیں؟کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاون جاری ہے جس کی وجہ سے دیہاڑی کمانے والے افراد کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے میں پاکستان شوبز انڈسڑی سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکار اور دیگر صاحب استطاعت افراد اِن مستحق لوگوں کی مدد کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کی اِن ہی تصاویر کو دیکھتے ہوئے معروف گلوکار امانت علی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ امانت علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی ہے کہ جب کوئی بھی فنکار ضرورت مند لوگوں کی مالی مدد کرتا ہے یا ان کے لیے کچھ بھی کرتا ہے تو ہمیشہ کیمرے کے سامنے ہی کیوں کرتا ہے۔ گلوکار نے حضرت علیؓ کا ایک قول بھی شیئر کیا جس کے مطابق کسی کو خیرات دیتے ہوئی اس کی آنکھوں میں بھی نہیں دیکھو۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*