تازہ ترین

فلک جیسا شوہر سب کو ملے، سارہ خان کی دعا

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستان کی خوبرو اداکارہ سارہ خان نے دعا کی ہے کہ ہر لڑکی کو ا±ن کے شوہر فلک شبیر جیسا ہمسفر ملے۔انسٹاگرام پر وائرل ایک ویڈیو میں سارہ خان نے خود اور فلک شبیر سے متعلق بات کی ہے، سارہ خان نے اپنے شوہر فلک شبیر کو بہترین شوہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ دنیا کی ہر عورت کو فلک شبیر جسا شوہر ملے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خان سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس شو میں بطور مہمان شرکت کر رہی ہیں اور سوالوں کے جوابات دے رہی ہیں۔اس دوران سارہ خان سے ا±ن کے شوہر سے متعلق سوال کیا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے سارہ خان نے فلک شبیر کی تعریفوں کے پ±ل باندھ دیئے ہیں۔سارہ خان نے فلک شبیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شادی کے بعد وہ اور بس فلک ہی ہوتے ہیں، فلک شبیر ا±نہیں بہت آزادی دیتے ہیں تاکہ وہ اپنے شوق پورے کر سکیں، فلک شبیر بہت حوصلہ بھی بڑھاتے ہیں‘۔سارہ خان نے کہا ہے کہ ’فلک شبیر چاہتے ہیں کہ وہ آگے بڑھیں اور کام کریں اسی لیے ا±نہیں کام کرنا مزید اچھا لگتا ہے اور اپنے کام سے خوشی بھی ملتی ہے
، وہ چاہتی ہیں کہ دنیا کی ہر عورت کو اللہ تعالیٰ فلک شبیر جیسا شوہر دے، ایسا شوہر جو چاہے کہ آپ آگے بڑھیں وہ آپ کو آگے بڑھنے دے۔‘

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*