تازہ ترین

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ رومانوی کامیڈی فلم بنائیں گی

لندن (م ڈ)وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ ایک رومانوی کامیڈی فلم بنا رہی ہیں جس کی ہدایت کاری بھارتی ہدایت کار شیکھر کپور کریں گے۔جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم کا نامWhat’s Love Got to Do With It‘ ہے جسے جمائمہ ناصرف خود پروڈیوس کر رہی ہیں بلکہ فلم کی کہانی بھی انہوں نے خود ہی لکھی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کی جانب سے پروڈیوس کی جانے والی فلم کی کہانی ایک رومانوی کامیڈی طرز کی ہو گی جس کی شوٹنگ کا ا?غاز آئندہ ماہ کیا جائے گا۔فلمWhat’s Love Got to Do With It‘کی ہدایت کاری بھارتی ہدایت کار شیکھر کپور کریں گے جنہوں نے معروف بالی وڈ فلم ’مسٹر انڈیا‘ کی ہدایت کاری بھی کی تھی۔دوسری جانب اس فلم کی کاسٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر اداکار شامل ہوں گے۔جمائمہ گولڈ اسمتھ اس سے قبل متعدد دستاویزی اور فیچر فلمیں بھی پروڈیوس کر چکی ہیں۔خیال رہے کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم کی ریلیز کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ ایک رومانوی کامیڈی فلم بنا رہی ہیں جس کی ہدایت کاری بھارتی ہدایت کار شیکھر کپور کریں گے۔جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم کا نامWhat’s Love Got to Do With It‘ ہے جسے جمائمہ ناصرف خود پروڈیوس کر رہی ہیں بلکہ فلم کی کہانی بھی انہوں نے خود ہی لکھی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*