تازہ ترین

عمران خان کا لاک ڈاون بتدریج کھولنے کا اعلان

Prime Minister of Pakistan Imran Khan

اسلام ا ٓ باد (آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاو¿ن بتدریج کھولنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاو¿ن کو آہستہ آہستہ کھولنا ہے، ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو کورونا تیزی سے پھیلے گا، ٹائیگر فورس لوگوں میں شعور پیدا کرے گی،، لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے ملک میں بڑے مسائل ہیں، موجودہ صور تحال میں ٹائیگر فورس کا اہم کردار ہوگا،ٹائیگر فورس انتظامیہ سے مل کر کام کرے گی، عوام ذخیرہ اندوزوں کیخلاف انتظامیہ کو شکایات درج کرائیں، کورونا وبا کنٹرول میں ہے اور جلد اس پر مکمل قابو پالیں گے،لاک ڈاو¿ن میں آہستہ آہستہ نرمی کر رہے ہیں ،کاروباری سرگرمیاں اور بارڈرکو بھی احتیاطتی تدابیر کے ساتھ کھول رہے ہیں، دس لاکھ رضاکاروں پرمشتمل کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو برو¿ے کار لانے کے لئے ٹی او آرز تیار کیے جا چکے ہیں، اس سلسلے میں سیالکوٹ میں ایک پائلٹ پراجیکٹ کیا جا چکا ہے جس کو بنیاد بنا کر ٹائیگر فورس کا بھرپور استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پیر کو ۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا وائرس کے باعث پوری دنیا میں لاک ڈاو¿ن کرنا پڑا، دیہاڑی دار اور چھوٹا طبقہ لاک ڈاو¿ن سے بہت متاثر ہوا، برطانوی وزیراعظم نے رضاکاروں کیلئے درخواست کی، لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے ملک میں بڑے مسائل ہیں، موجودہ صور تحال میں ٹائیگر فورس کا اہم کردار ہوگا، شوکت خانم کی فنڈنگ کیلئے عمران ٹائیگر فورس بنائی تھی۔عمران خان کا کہنا تھا لوگوں کو کورونا سے بچانا اور روزگار بھی پیدا کرنا ہے، لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے بہت سے لوگ متاثر ہوئے ہیں، ٹائیگر فورس انتظامیہ سے مل کر کام کرے گی، ٹائیگر فورس نے بےروزگار ہونیوالوں کی رجسٹریشن کرنی ہے، مستحق بے روزگاروں کو احساس پروگرام سے کیش دیا جائے گا، لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے ملک میں بڑے مسائل ہیں، عوام ذخیرہ اندوزوں کیخلاف انتظامیہ کو شکایات درج کرائیں۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو ملک بھر میں آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے نے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں نہ صرف عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کریں بلکہ عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ترغیب دیں تاکہ جہاں ہر طبقے کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے وہاں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو موثر طریقے سے روکا جا سکے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زمینی حقائق خصوصاً ملکی معاشی حالات اور عام آدمی کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں لاک ڈاو¿ن میں بتدریج نرمی کی جائے گی تاہم ہر شعبے کے لئے حفاظتی اقدامات پر مبنی جامع ایس او پیز تیار کیے جا چکے ہیں جن پر عمل درآمد کرانے کے لئے عوامی نمائندگان متحرک کردار ادا کریں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات کے باوجود مجموعی طور 1.25کھرب روپے کے معاشی پیکیج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سوا ایک کروڑ مستحق خاندانوں کو بارہ ہزار روپے کی فراہمی کا عمل نہایت شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ مزدوروں اور ورکرز کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بھی ایک خصوصی پروگرام کا اجراءکیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام منتخب عوامی نمائندگان اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے حلقے میں تمام مستحقین حکومت کی جانب سے دیے جانے والے ریلیف پیکیج سے با آسانی مستفید ہوسکیں۔ وزیرِ اعظم نے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ امر نہایت حوصلہ افزا ہے کہ کورونا کی مشکل صورتحال سے نمٹنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں میں معاونت کے لئے ملک کے طول و ارض میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے نہایت جوش و خروش سے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دس لاکھ رضاکاروں پرمشتمل کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو برو¿ے کار لانے کے لئے ٹی او آرز تیار کیے جا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ خدمت کے جذبے سے سرشار یہ ٹائیگر فورس نہ صرف عوام کو ریلیف کی فراہمی میں ضلعی انتظامیہ کی مدد کرے گی بلکہ عوامی مقامات پر حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد میں معاونت، یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کے اسٹاک کی صورتحال کے بارے میں انتظامیہ کو آگاہ رکھنے جیسی اہم سرگرمیاں سر انجام دے گی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس سلسلے میں سیالکوٹ میں ایک پائلٹ پراجیکٹ کیا جا چکا ہے جس کو بنیاد بنا کر ٹائیگر فورس کا بھرپور استعمال کیا جا سکتا ہے۔ وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کورنا وائرس کی صورتحال اور روک تھام کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*