تازہ ترین

علی ظفر پر ہراسانی کا الزام؛ میشا شفیع کو جیل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے

لاہور (شوبز ڈیسک)گلوکار واداکار علی ظفر پر ہراسانی کا الزام عائد کرنے والی گلوکارہ میشا شفیع کو جیل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔گلف نیوز کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے 3 سال قبل می ٹو مہم کے تحت گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا کیس دائر کیا گیا تھا جس کے جواب میں علی ظفر نے گلوکارہ پر سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں شکست کی صورت میں گلوکارہ کو جیل جانا پڑسکتا ہے۔گلوکار علی ظفر کی درخواست پر فیڈریل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم نے عدالتی حکم پر علی ظفر کو بدنام کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے پر میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*