تازہ ترین

عبدالرزاق نے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ قرار دیدیا

کراچی(سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق، عبدالرحمان اور ہمایوں فرحت نے پاکستان سپرلیگ کو دنیا کی بہترین لیگ قرار دے دیا۔عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ لیگ میں کوالٹی کرکٹ دیکھنے کومل رہی ہے، تمام ٹیموں کا کمیی نیشن بہت زبردست ہے،کسی بھی ٹیم کے بارے میں پہلے سے یہ بات نہیں کہی جاسکتی کہ کون سے ٹیم جیتے گی، بیٹنگ، بولنگ میں کانٹے کےمقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اب تک ہونے والے تمام میچز میں یہ ہی بات دیکھنے میں آئی ہے کہ جو ٹیم پہلے بولنگ کرتی ہے، اسے ایڈوانٹیج ملتا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل میں بھی ہر ٹیم بعد میں بیٹنگ کو ترجیح دے رہی ہے، کراچی کے بعد لاہور میں میچز کا انتظارہے، یہاں اسٹیڈیم جاکرمیچز میں بطور سلیکٹر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔سابق اسپنر عبدالرحمان کے مطابق پی ایس ایل میں بہترین کرکٹ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، ہائی سکورنگ میچز میں بھی بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم ہدف حاصل کررہی ہے، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کتنے جاندار مقابلے ہورہے ہیں۔ لاہور اور کراچی کے درمیان میچ میں جنون، ٹکڑ، جوش وخروش، مقابلہ بازی سمیت وہ سب کچھ نظر آیا جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا حسن ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا بہت خوش آئند ہے، اس سے نہ صرف پی ایس ایل ٹیم کو فائدہ ہوگا بلکہ کھیل کے فروغ میں بھی مدد مل رہی ہے۔ نوجوان کرکٹرز کو غیرملکی اسٹارز کے ساتھ ڈریسنگ رومزشیئر کرنے کاموقع مل رہاہے، اس سےوہ بہت کچھ سیکھ رہے ہوں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*