تازہ ترین

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 60کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد(آئی این پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے بعد عالمی بینک نے بھی پاکستان کےلئے 60کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے لیے منظور 60 کروڑ ڈالر قرض کی رقم احساس پروگرام کے ذریعے غربت میں کمی کے لیے استعمال ہوگی، یہ رقم وسیلہ تعلیم پروگرام اور نشوونما پروگرام کے لیے بھی خرچ کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 50کروڑ ڈالر قرض جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ آئی ایم ایف اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان کو بجٹ سپورٹ کے طورپر مجموعی طورپرتقریبا 2 ارب ڈالرکی رقم جاری کی جا چکی ہے، پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرقرض پروگرام کی منظوری جولائی 2019 میں دی گئی تھی اور آئی ایم ایف کا یہ پروگرام 39ماہ میں مکمل ہونا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*