تازہ ترین

صومالیہ ، بم دھماکے میں الشباب کے 60سے زائد جنگجو ہلاک

موغادیشو(شِنہوا)صومالیہ کے جنوبی علاقے قوریولی سے تقریبا 65کلومیٹر دور ایک گاو¿ں میں ہونیوالے دھماکے کے باعث غیر ملکی جنگجوں سمیت الشباب کے 60 سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔صومالی نیشنل آرمی(ایس این اے)نے منگل کے روز ایک تفصیلی بیان میں بتایا کہ لوئر شبیلی خطے کے گاں الفوتو میں بم کی تیاری کے دوران ہونیوالے دھماکے کے نتیجے میں کمپانڈ میں موجود القاعدہ کے اتحادی دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ایس این اے نے کہا کہ یہ دھماکہ الشباب کے ایک کمپانڈ میں اس وقت ہوا جب دہشتگردوں کی جانب سے تیار کیا جانیوالا دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔ مرنیوالوں میں الشباب کے بم ماہرین اور غیر ملکی دہشتگرد شامل ہیں۔ایس این اے نے کہا کہ بعد ازاں ہماری فورسز نے کوتونوارے ضلع کے گاں الفوتو میں ایک خصوصی کارروائی کی جس میں دہشتگردوں کے زیر استعمال ایک گاڑی کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*