تازہ ترین

صبیحہ خانم طویل علالت کے بعد85برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

لاہور/ورجینیا( شوبز ڈیسک )سلور سکرین اداکارہ صبیحہ خانم طویل علالت کے بعد 84برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، انہیں بلڈ پریشر اور شوگر سمیت کئی بیماریاں لاحق تھیں،فلموں میں لازوال اداکاری کے سبب سابق انہیں نگار اور صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا، شوبز شخصیات نے اداکارہ صبیحہ خانم کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان جیسی اداکارہ صدیوں میں پیدا ہوتی ہے ۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کی پہلی سپر اسٹار صبیحہ خانم کا اصل نام مختار بیگم تھا، وہ16اکتوبر1936 میں گجرات میں پیدا ہوئیں، ان کے والدین محمد علی ماہیا اور بالو بیگم تھیٹر میں کام کرتے تھے۔ انہوں نے 1950 سے 90 کی دہائی تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کیا،صبیحہ خانم نے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز 1950 میں فلم ”بیلی“سے کیا، 1954 میں فلم ”گمنام “سے ان کی شہرت کو چار چاند لگ گئے، پھر 1956 میں انہوں نے فلم ”دلا بھٹی“ میں نوراں کا کردار ادا کیا جو شائقین فلم کے دلوں پر نقش ہو گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*