تازہ ترین

شہنشاہ جذبات محمد علی کی برسی 19مارچ کو منائی جائےگی

لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈاداکار، شہنشاہ جذبات محمد علی کی15ویں برسی 19مارچ کو منائی جائے گی ۔محمد علی کافلمی سفر 1962 میں چراغ جلتا رہا سے شروع ہوا، پھر محمد علی کے فن کا چراغ برسوں روشن رہا۔شہنشاہ جذبات محمد علی فلم انڈسٹری کی سنہری تاریخ ان کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے۔محمد علی نے اپنے کیرئر کا آغاز ریڈیو پاکستان حیدرآباد، سندھ سے کیا۔ ان کی بھرپور آواز نے انہیں ایک بہترین ریڈیو صداکار کی حیثیت سے منوایا اور انہیں فلمی دنیا تک پہنچانے میں بھی ان کی آواز نے ہی اہم کردار ادا کیا۔بعد ازاں انہوں نے ریڈیو پاکستان بہاولپور سے بھی پروگرام کیے۔ان کی آواز سن کر ذوالفقار احمد بخاری المعروف زیڈ اے بخاری نے انہیں کراچی بلا لیا اور سونے کو کندن بنانے میں زیڈ اے بخاری مرحوم کا بہت ہاتھ تھا۔ محمد علی نے 1962میں فلم چراغ جلتا رہاسے فلمی کیرئرکا آغازکیا۔ فلم کا افتتاح کراچی کے نشاط سینما میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے ہاتھوں سے کیا۔ فلم زیادہ کامیاب نہ ہو سکی مگر محمد علی کی اداکاری اور مکالمے بولنے کے انداز نے دوسرے فلم سازوں اور ہدایتکاروں کو ضرور متوجہ کر لیا اور جلد ہی ان کا شمار ملک کے معروف فلمی اداکاروں میں کیا جانے لگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*