تازہ ترین

شہری ویکسین بارے شکوک و شبہات کا شکارنہ ہوں ‘ثمینہ پیرزدہ، بشریٰ انصاری

لاہور( کامرس ڈیسک)سینئر اداکاراﺅں ثمینہ پیرزادہ اوربشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ شہری کوروناویکسین کے حوالے سے کسی شکوک و شبہات کا شکارنہ ہوں ،یہ ہماری حفاظت کےلئے ہے ، سینئر سٹیزن حکومت کے بتائے ہوئے طریق کا رکے مطابق رجسٹریشن کرائیں اورویکسی نیشن کرائیں ۔ یاد رہے کہ دونوں سینئر خواتین اداکاراﺅںنے کورونا کی ویکسی کرا لی ہے ۔ ایک انٹرویو میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ حکومت کی جانب بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اور میں انہیں بھرپورسراہتی ہوں ۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ شہریوں کو کسی بھی طرح کے شکوک و شبہات میںنہیں پڑناچاہیے ،یہ ویکسی نیشن ہماری حفاظت کے لئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کو جلد از جلد اس وباءسے چھٹکارامل جائے اورمعمولات زندگی بحال ہوں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*