تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کے خلاف بڑے آپریشن میں 7 دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی مصدقہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے ذاکرخیل میں آپریشن کیا جس میں سات دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی شہید ہوگئے، 23 سالہ شہید مومن شاہ کا تعلق ڈی آئی خان سے تھا۔ 31 سالہ سپاہی محمد ساجد کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا، انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور 3 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*