تازہ ترین

شفقت محمود کا 12ویں تک ملک بھر میں تعلیمی ادارے 18جنوری سے کھولنے کا اعلان

وفاقی وزیر تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت ، ثقافتی ورثہ وکلچر شفقت محمود نے 12ویں کلاس تک ملک بھر میں تعلیمی ادارے 18جنوری سے کھولنے کا اعلان کیا ہے جبکہ پہلی سے آٹھویں تک اسکول 25جنوری کی بجائے یکم فروری کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ اعلیٰ تعلیمی دارے سابقہ اعلان کے مطابق یکم فروری کو ہی کھلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار شفقت محمود نے صوبائی وزائے تعلیم کانفرنس کی صدارت کرنے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 15ستمبر کو ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ سارے تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں اس وقت کوروناوائرس کی بیماری لگنے کی شرح1.9فیصد تھی ، اس وقت ملک بھر میں 570کے قریب تشویشناک حالت میں مریض موجود تھے اور روز پانچ اموات ہو رہی تھیں اور روزانہ کوروناوائرس کے600کے قریب کیسز رپورٹ ہورہے تھے۔ محکمہ صحت کے ماہرین نے بتایا کہ تعلیمی ادارے بند ہونے کا واضح اثر انفیکشن کی شرح پر پڑتا ہے۔ اس وقت کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح6.10ہے یعنی کہ7.14سے کم ہو کر 6.10پر آئی ہے لیکن ابھی بھی نسبتاً زیادہ ہے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*