تازہ ترین

شاہد آفریدی بیٹی کا پہلا قدم چلنے پر خوش

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی سب سے چھوٹی صاحبزادی عروہ نے چلنا شروع کردیا۔ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ اپنی گڑیا کو جھولے میں ڈالے چلتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔شاہد آفریدی نے بیٹی کی یہ خوبصورت ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری چھوٹی شہزادی کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی کیونکہ اس نے چلنا شروع کردیا ہے۔انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالی اسے ہمیشہ سلامت رکھے۔انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک اہم دن ہے کیونکہ میں امریکا میں بھی محبت بھرے پیغامات حاصل کررہا ہوں۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی 5 بیٹیوں کے باپ ہیں۔ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ گزشتہ سال فروری میں پیدا ہوئی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*