تازہ ترین

سیمی نے مالم جبہ میں پشتو ڈانس کر کے سب کے دل جیت لیے

Daren-Sammy

مالم جبہ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 میں پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے مالم جبہ میں پاکستانی ثقافت کی عکاسی کرتے ہوئے پشتو ڈانس کر کے سب کے دل جیت لیے۔سوشل میڈیا پر ڈیرن سیمی کے رقص کی ایک ویڈیو زیرگردش ہے جس میں ڈیرن سیمی کو پشتو دھنوں میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ساتھ رقص کیلئے انہوں نے کامران اکمل اور وہاب ریاض کو بھی دعوت دی، اور تینوں کے رقص سے وہاں موجود حاضرین نے خوب انجوائے کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*