تازہ ترین

سید یوسف رضا گیلانی کی فتح عمران خان پر عدم اعتماد ہے، شہباز شریف

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سید یوسف رضا گیلانی کوسینیٹ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایوان بالا میں حکومتی نمائندے کی شکست وفاق پاکستان کا عمران خان پر عدم اعتماد ہے، ملک اور عوام کی معیشت تباہ کرنے اور آٹا چینی ووٹ چور قوم اور خود اپنی جماعت کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم کو پی ڈی ایم کی کامیابی کی مبارک دیتا ہوں ،پی ڈی ایم کی قیادت اور رہنما بھی مبارک کے مستحق ہیں جنہوں نے اس ضمن میں بھرپور کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کی فتح عمران خان پر عدم اعتماد ہے ۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک اور عوام کی معیشت تباہ کرنے اور آٹا چینی ووٹ چور قوم اور خود اپنی جماعت کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ، ایوان بالا میں حکومتی نمائندے کی شکست وفاق پاکستان کا عمران خان پر عدم اعتماد ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*