تازہ ترین

سعید اجمل کا گرین شرٹس کو جنوبی افریقہ کی ٹیم کو اسپنرزکے ذریعے قابوکرنے کا مشورہ

لاہور( سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے گرین شرٹس کو راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو اسپنرزکے ذریعے قابوکرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ڈرا کی طرف نہیں جانا چاہیے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعید اجمل نے کہا کہ پاکستان کے پاس یاسرشاہ اور نعمان کی شکل میں اچھے اسپنرز موجود ہیں لہٰذااس کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بہت عرصے بعد پاکستان کے دو اسپنرز کو ایک ساتھ پرفارم کرتے ہوئے دیکھا، فواد عالم نے جس طرح کراچی ٹیسٹ میں پرفارم کیا اس سے ثابت ہوا کہ انہیںماضی میں منتخب نہ کرکے زیادتی کی گئی، مجھے یقین ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی فواد عالم کا کردار اہم ہوگا۔انہوںنے کہا کہ تجربہ کار کوئی نعم البدل نہیں ہوتا، ٹیسٹ میچز میں ایسے ہی کارکردگی دکھانے والوں کی ضرورت ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*