تازہ ترین

سعودی عرب میں پہلا روزہ 24 اپریل کو ہونے کا امکان

ریاض(م ڈ)سربراہ ادارہ فلکیات شرف سفیانی نے کہاہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کا قوی امکان ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شرف سفیانی نے کہاکہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند جمعرات کی شام نظر آنے کا قوی امکان ہے، اس لیے پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کی امید ہے۔حرمین جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی سربراہی میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں رمضان المبارک سے متعلق منصوبے، تمام انتظامات اور لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے سبب نماز تراویح گھر میں ادا کرنے کا کہا تھا۔سربراہ ادارہ فلکیات شرف سفیانی نے کہاہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*