تازہ ترین

سعودی عرب اور شام کا سفارتی تعلقات معمول پر لانے پر اتفاق

دوحہ(م ڈ) سعودی عرب اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بیک ٹو ڈور مذاکرات کامیابی کے قریب پہنچ گئے ۔ قطر ی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب اور شام سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے لیے ایک معاہدےکے قریب پہنچ گئے ہیں۔ یہ پیشرفت سعودی عرب اور ایران کے درمیان مفاہمت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے پر اتفاق کے بعد سامنے آئی ہے۔ شام کی اپوزیشن جماعت فری آفیسر موومنٹ کے ایک سینئر عہدیدار جو سعودی وزارت خارجہ اور جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ سے قریبی رابطے میں ہیں نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کا سیاسی مزاج تبدیل ہوچکا ہے اور خود ولی عہد بھی بشار الاسد سے تعلقات کی بحالی کے خواہش مند ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مفاہمت کی کوششوں کا آغاز ہوا اس وقت ہوا تھا جب مئی میں سعودی ڈائریکٹر انٹیلی جنس جنرل خالد حمیدان کی سربراہی میں ایک انٹلیجنس وفد کو دمشق روانہ کیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*