تازہ ترین

سعودی عرب ،کرونا وائرس ویکسین کی فراہمی تاخیرکا شکار

ریاض(آئی این پی) سعودی عرب میں کرونا وائرس ویکسین کی دوسری خوراک کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کرونا ویکسین کی قومی مہم جاری رہے گی، ویکسین بنانے والی کمپنیاں ویکسین کی فراہمی کے سلسلے میں دی جانے والی تاریخوں میں مسلسل رد و بدل کر رہی ہیں۔سعودی مےڈےا کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کرونا وائرس ویکسین کی فراہمی میں تاخیر پر نیا شیڈول جاری کیا ہے، ریاض، جدہ، مشرقی ریجن اور مدینہ منورہ ویکسین سینٹرز کی جانب سے ویکسین کی دوسری خوراک کی سابقہ تاریخیں تبدیل کی گئی ہیں،وزارت صحت کا کہنا ہے کہ دوسری خوراک پہلی خوراک کے 6ہفتے بعد تک لی جاسکتی ہے، ماہرین صحت اور ڈاکٹروں نے اس کی تائید کی ہے۔سعودی وزارت صحت کے مطابق ویکسین کی دوسری خوراک کے اوقات میں تبدیلی بحالت مجبوری کی گئی ہے، مشکل یہ ہو رہی ہے کہ ویکسین بنانے والی کمپنیاں ویکسین کی فراہمی کے سلسلے میں دی جانے والی تاریخوں میں مسلسل رد و بدل کر رہی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*