تازہ ترین

سعودی عرب،امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کورونا ویکسین لگوا لی اور عوام سے لگوانے کی اپیل

ریاض (آئی این پی)حرمین شریفین کے امور کے سربراہ امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے،اس موقع پر امام کعبہ نے عوام کو پیغام دیا کہ کورونا وائرس سے بچا ؤکی ویکسین لازمی لگوائیں، عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف جنگ کورونا ویکسین لگوا کر جیتی جا سکتی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے فتوی دیا تھا کہ روزہ کی حالت میں کورونا ویکسین لگوانا جائز ہے،مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ ویکیسن لگوانے سے روزہ باطل نہیں ہو گا، کورونا ویکسین عضلاتی طور پر لگائی جاتی ہے اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا،دوسری جانب اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹویٹیز ڈیپارٹمنٹ دبئی کے مفتی اعظم ڈاکٹر محمد عیادہ الکبیسی کا کہنا تھا کہ علما کا اس بات پر اتفاق ہے کہ رگوں یا گوشت میں لگائے جانے والے انجیکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا، اس کے لیے شرط یہ ہے کہ یہ ایسی دوائی نہ ہو جو بھوک مٹانے کیلئے استعمال ہوتی ہو۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*