تازہ ترین

سعودیہ، ترکی، شام، مصر، الجزائر، عید اجتماعات پر پابندی ، کرفیو نافذ

ریاض/انقرہ /دمشق /قاہرہ (م ڈ)کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیشِ نظر سعودی عرب، ترکی، شام، مصر، الجزائر میں کہیں پر عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد اورکئی ممالک میںکرفیو کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، الجزائر اور مصر میں نمازِ عید کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے،شام کی حکومت نے بھی ملک میں عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔شامی وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے شامی عوام کو ہدایت کی گئی کہ گھر کے افراد کے ساتھ گھر پر ہی نمازِ عید ادا کی جائے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ملک بھر میں عید پر کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*