تازہ ترین

سانحہ کے بعدسعودی عرب سب سے پہلے امداد کو پہنچا،لبنانی وزیر خارجہ

ریاض (م ڈ)سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سانحہ بیروت کے بعد لبنان کی فوری مدد کرنے والوں میں سعودی عرب پیش پیش رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ان خیالات کا اظہار فرانس کی دعوت پر لبنان کی مدد کے لیے بلائی گئی ورچوئل ڈونرز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ لبنان کے داراحکومت بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے خوفناک اور خونی دھماکوں کے بعد متاثرین تک امداد لے کرسب سے پہلے شاہ سلمان ریلیف مرکز پہنچا۔ اس کے بعد سے سعودی عرب لبنان میں دھماکوں سے متاثرہ شہریوں کی مدد کے لیے پیش پیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان سعودی عرب کا بھائی ہے اور ہم مشکل کی اس گھڑی میں اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بیروت دھماکوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ اس کی عالمی سطح پر آزادانہ اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*