تازہ ترین

راولپنڈی : پاک فوج دادوکے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف

راولپنڈی : پاک فوج دادوکے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔نئی گاج ڈیم کے بندٹوٹنے سے متاثرہ افرادکی مدد کی جارہی ہے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستے دادو میں سیلاب میں پھنسے لوگوں کے لئے امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ نئی گاج ڈیم کے بند ٹوٹنے سے متاثرہ افراد کی مدد کی جا رہی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی انجینئرز بذریعہ کشتیاں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو منتقل کررہے ہیں۔ میڈیکل کیمپ کے ذریعے متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے  جبکہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو کھانا بھی فراہم کیاجا رہاہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*