تازہ ترین

رائیونڈ ،تین روزہ سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع اختتام پذیر ہوگیا

رائیونڈ( آئی این پی) تین روزہ سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع امیر جماعت مولانا نذرالرحمان کی رقت آمیر دعاکے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا،آخری روز بعد نماز فجر مولانا احمد لاٹ نے رشدو ہدایت پر بیان میں کہا کہ مسلمانوں اپنے گھروںمیں اسلام نافذ کرو زندگی اور موت پر یقین کرلو ، قبر میں بہت اندھیرا اور انسانی جسم کے دشمن بہت سے کیڑے مکوڑے ہوتے ہیں نیک عمال والو ں کے قریب تک نہیں آتے، جنہوں نے اللہ تعالی کے احکامات کی لاپرواہی کی بہت خسارے میں رہیں گے مسلمان اگر قبر کا منظر اور قبر میں آنے والی مشکلات سے واقف ہوجائیں تو رات کو کبھی آرام سے سونہیں سکیں گے اور یاد الہی میں گذاریں گے، مسلمانوں خدا کے عذاب سے ڈرو اور گھروں میں فیشن موبائل فون،ٹیلی ویژن کا استعمال معاشرہ احکامات خداوندی کی پابندی کی بجائے دنیاداری کی رنگینیو ں میں گم ہورہا ہے،پردہ کرنے کی بجائے نوجوان لڑکیاں اور خواتین بن سنور کر بازاروں میں گھوم رہی ہیں،سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بغیر دوپٹہ فیشن اور اللہ کے احکام کو خاطر میں نہ لانا ہی والدین کے لیئے پریشانیوں کا سبب بن رہاہے، پردے کی اہمیت کو سمجھو،مسلمانوں پردہ ہی خاتون کی سب بڑی زینت اور زبائش ہے ،اپنی اولادوں کو دین کی طرف راغب کرو اور دین کی تعلیم سے روشناس کراو¿، تبلیغی جماعت کا اولین فریضہ اپنے اہل خانہ کو پردے کا پابند بناناہے،تاکہ تم پر اللہ تعالی کا فضل ہو اور گھروں میں اللہ تعالی کی رحمت کا نزول ہو،دعوت و تبلیغ ایک عظیم الشان کام انبیاءعلیہ السلام کا طرز عمل ہے ،اس لیئے اللہ رب العزت کا پیغام پہلے اپنے گھروں میں پھر محلے میں اور بعد میں گاو¿ں گاو¿ں پھیلاو¿ ہماری نجات امر بالمعروف ونہی عن المنکر میں ہے ، اللہ رب العزت نے میری اور آپکی قیامت تک آنے والی نسلوں کی دنیا وآخرت دونو ں جہانوں کی کامیابی آپنے پورے دین پر چلنے پر مشروط کر دی ہے اور ہم کیوں نہ اللہ تعالی کے احکام کی پابندی اور اسکا شکر اداریں،حانکہ اس نے ہم کو دین کے سیدھے راستے کھول کھول کر بتائے ہیں ،یہی جنت کی کنجی ہے،ہمیں بھی اس راستہ کو ہی اپنانے میں ہم سب کی بھلائی ہے ،تبلیغی مرکز رائیونڈ دین سیکھنے اور سیکھانے کی درس گاہ ہے دین سیکھنے کے لیئے تین دن،سات دن، اکیس دن ،چالیس دن، تین ماہ کا چلہ لگائیں دین کی سمجھ آجائے گی، بعد ازاں دیگر مقررین نے بھی تبلیغی اجتماع اور دعوت تبلیغ پر مفصل روشنی ڈالی صبح 8بجے امیر جماعت مولانا نذر الرحمان نے رقت آمیر دعاکراتے ہوئے کہا کہ اے اللہ ہمیں اپنے دین پر چلنے کی توفیق عطا فرما آج ہمیں جن مشکلات کا سامنا ہے ہم سچے دل سے تیرے حضور توبہ کرتے ہیں ہماری دعاو¿ ں کو قبول فرما، ہماری اولادوں کو بھی سیدھے راستہ پر چلنے اور اللہ تعالی کے احکامات کی پابندی کرنے کی توفیق عطافرما ،ہمارے کبیرہ صغیرہ گناہ معاف فرما اس پنڈال میں اجتماعی دعا میں ہزاروں افراد آج تیرے سامنے توبہ کے طلب گار اور سیدھے راستے پر چلنے کا عہد کرتے ہیں تو کامیابی عطافرما رو بہت رحیم اور غفار ہے تیرے فضل کے طلب گار ہیں تو اپنا فضل فرما تیرے سوائے ہمارا کوئی پرسان حال نہیں واحد تیرا سہارا ہے تو بخشنے والا مہربان ہے، پنڈال آہو اور سسکیوں کی آوازیں گونج ر ہی تھی اور سالانہ تین روزہ اجتماع اختتام پذیر ہوگیا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*