تازہ ترین

دیہی معیشت کو ترقی دےکر ہی اربنائزیشن کو روکا جا سکتا ہے ‘جمشید اقبال

لاہور( کامرس ڈیسک )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ زرعی اجناس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں معاون ثابت ہونے والے کسی پہلو کو نظر انداز نہیں کر یں گے، دیہی معیشت کی ترقی دے کر ہی اربنائزیشن کو روکا جا سکتا ہے ، ملک کی خوراک کی ضروریات پوری کرنے والے کسان ہمارے سرکا تاج ہیں اور حکومت انہیں غیر معمولی اہمیت کا حامل سمجھتی ہے ۔ اپنی رہاشگاہ پر ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اگر ہم 1.7ملین پام ٹریز لگا لیں تو خوردنی تیل میں خود کفیل ہو جائیں گے اور بھاری درآمدی بل سے نجات مل جائے گی ،اس کے لئے کراچی سے خضدار تک کا علاقہ بہترین ہے جس پر کام کر رہے ہیں ۔خوراک کی ضروریات کسی بھی ملک کی بقاءکےلئے نا گزیر ہے اور اسے مد نظر رکھتے ہوئے ہی حکومت گندم سمیت بڑی فصلوں کے 120روز کے ذخائر کو مستحکم رکھنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے جبکہ ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں صرف زراعت کی ترقی کا ڈھنڈورا پیٹا گیا جس کا عملی ثبوت یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے 2008-13ءکے دور میں گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں صرف ایک کلو اورمسلم لیگ (ن) کے 2013-18کے دور میں20کلو گند م کی پیداوار بڑھی جبکہ تحریک انصاف نے کے 2018-21کے تین سالہ دور میں فی ایکڑ پیداوار میں60کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔اپوزیشن نے اس کے باوجود میں نہ مانوں کی رٹ لگا رکھی ہے جس سے ہمیں کوئی سروکار نہیں اور حکومت کامیابی کی جانب پیشرفت کرتی رہے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*