تازہ ترین

دیا مرزا نے صنعت کار ویبھو ریکھی سے دوسری شادی کرلی

ممبئی (شوبز ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ دیا مرزا، ممبئی کے صنعت کار ویبھو ریکھی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔خیال رہے کہ یہ اداکارہ دیا مرزا کی دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی 2014 میں صنعت کار و فلم پروڈیوسر ساحل سنگھا سے کی تھی، تاہم دونوں کے درمیان اگست 2019 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی شادی کی تقریب میں چند قریبی دوستوں اور دونوں کے اہلخانہ نے شرکت کی۔دیا مرزا کی شادی کی تقریب ممبئی میں واقع ان کی رہائش گاہ باندرہ میں منعقد ہوئی اور شادی کی رسومات کے بعد انہوں نے بھارتی میڈیا کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔بعدازاں اداکارہ دیا مرزا نے میڈیا کے نمائندوں کو مٹھائی بھی کھلائی جس کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*