تازہ ترین

دوسروں کو بے سکون کرنے والوںکا سکون برباد کرکے قرار آتا ہے‘ حریم شاہ

کراچی (شوبز ڈیسک) متازعہ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے لوگوں کی ذاتی نوعیت کی ویڈیوز ریلیز کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ ایسے عمل سے انہیں کوئی شرمندگی نہیں ہوتی بلکہ ایسے افراد کا سکون چھین کر انہیں چین ملتا ہے۔ ایک انٹرویو میں ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ جو لوگ دوسروں کا سکون برباد کرتے ہیں انہیں بے سکون کرکے مجھے قرار آتا ہے۔ انہوں نے خو اپنی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چلو کوئی تو ہے جو ایسے لوگوں کا چین لوٹتا ہے۔ حریم شاہ کے اگلے ہدف اور اس کی نئی ویڈیو سامنے لانے کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویڈیوز کافی ہوگئیں اب اس مرتبہ انہیں کچھ نیا کرنا چاہیے تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ وہ نیا کام کیا ہوگا اور اب کس کی باری ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*