تازہ ترین

دورہ جنوبی افریقہ،قومی ٹیم کا مختصر کیمپ کل سے شروع ہو گا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے پر روانگی سے قبل مختصر کیمپ (کل)جمعہ سے شروع ہوگا۔دورے کیلئے منتخب کرکٹرز (آج)جمعرات کولاہور میں رپورٹ کریں گے ،قومی ٹیم 27مارچ کو چارٹرڈ طیارے سے جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ کے آخری ہفتے میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے روانہ ہوگی۔روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کیمپ 19 مارچ سے لگے گا۔کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے والے کرکٹرز اور آفیشلز 18مارچ کو لاہور کے نجی ہوٹل میں جمع ہوں گے۔دوسری جانب قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ میں لاہور سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔لاہور کے کھلاڑیوں اور اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوئے۔جن کھلاڑیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ ہوئے ان میں کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ اور عثمان قادر شامل تھے۔قومی کرکٹ اسکواڈ کے وہ تمام ممبران جن کے کورونا ٹیسٹ منفی آئیں گے۔ دورہ افریقہ کے لیے تربیتی کیمپ جمعے سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ کیمپ میں ہی پلیئرزکا دوسرا کرونا ٹیسٹ ہوگا۔قومی ٹیم ستائیس مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*