تازہ ترین

دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 17کروڑ35لاکھ 44ہزار368ہوگئی

بیجنگ(شِنہوا)دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 8 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 17کروڑ35لاکھ 44ہزار368ہو گئی۔امریکہ 3کروڑ33لاکھ77ہزار696 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 2کروڑ89لاکھ9ہزار975 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 1کروڑ69لاکھ 84ہزار218 مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 57لاکھ75ہزار535، ترکی میں 52 لاکھ93ہزار627، روس میں 50لاکھ76ہزار543 اور برطانیہ میں 45لاکھ38ہزار399 تک پہنچ گئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*