تازہ ترین

دبئی ، غیرملکی فضائی کمپنیوں کی پروازیں بحال ،سیاحوں کا خیرمقدم

دبئی (م ڈ )دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تیرہ بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی پروازوں کی دوبارہ آمد ورفت شروع ہوگئی ہے اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ پابندیوں کے مکمل خاتمے یا ان میں نرمی کے بعد بین الاقوامی سیاحوں کی بھی دبئی میں دوبارہ آمد کا آغاز ہوگیا ہے۔دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جن بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے اپنی پروازیں بحال کردی ہیں یا ایسا کررہی ہیں ، ان میں پاکستان کی دو فضائی کمپنیاں ایئربلو اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز بھی شامل ہیں۔ان کے علاوہ ایئر فرانس ، سیبو پیسیفک ، مصرایئر، ایتھوپیا ایئرلائنز ، گلف ایئر ، کے ایل ایم ، لفتھانسا ، ماہان ائیر ،مڈل ایسٹ ایئرلائنز، فلپائن ایئرلائنز اور اردن کی شاہی فضائی کمپنی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کےک مطابق دبئی میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا کہ دوسری فضائی کمپنیاں بھی بہت جلد دبئی سے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کردیں گی۔نیز دبئی کی ملکیتی امارات ائیرلائنز اور فلائی دبئی نے اپنی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔اس نے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسدارای پر زوردیا ہے اورہوائی اڈے پر آنے والوں کی تلقین کی ہے کہ وہ چہرے پر ماسک اور ہاتھوں پر دستانے پہن کررکھیں، اپنا جسمانی درجہ حرارت چیک کروائیں۔سماجی فاصلہ اختیار کریں

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*