تازہ ترین

حکومت پاکستان صحت کے شعبہ میں سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے،ڈاکٹر پالیتھا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان صحت کے شعبہ میں سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے،صحت کی بنیادی سہولیات کا حصول ہر فرد کا حق ہے،یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پرائمری ہیلتھ کوریج کا آغاز کیا گیاہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا نے کہا کہ پاکستانی حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے صحت کے شعبہ میں اہم کرادار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات کا حصول ہر فرد کا حق ہے،دنیا کی نصف آبادی صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پرائمری ہیلتھ کوریج کا آغاز کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ کوریج کیلئے وفاق سمیت صوبائی حکومتوں و سٹیک ہولڈرز کے مابین مشترکہ ایکشن پلانز کی ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ کوریج سے لائحہ عمل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے مابین جامع مشاورت ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس مشاورت عمل کی سفارشات پر عملدرآمد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ کوریج کی فراہمی سے عوام کو بہتر صحت سہولیات میسر آئینگی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اس ضمن میں پاکستان کو معاونت فراہم کریگا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*