تازہ ترین

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا،وزیرِ اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم آفس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2روپے 70پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 88پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی مجوزہ سفارشات کے برعکس عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کی منظوری دی۔وزیر اعظم کو بھیجی جانے والی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 13.18روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 12.12 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11.10 روپے فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 6.62 روپے فی لیٹر اضافہ تجویر کیا گیا جبکہ وزیرِ اعظم نے عوامی مفاد کے پیشِ نظر پیٹرول کی قیمت میں صرف 2.70 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 2.88 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.00 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرنے کی اجازت دی۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*