تازہ ترین

حکومت خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے,اعظم سواتی

چوتھے آل پاکستان ویمن بزنس کنونشن سے خطاب میں وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ خواتین سماجی، اقتصادی اور انسانی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ حکومت خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے اور موجودہ حکومت کا وژن ہے کہ خواتین کو ہر شعبے میں سہولتیں دی جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کو معاشی حب ہونا چاہیے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا، پچھلے 50 سال میں ریلوے کو 1.2ٹریلین روپے کا نقصان ہوا جبکہ گزشہ چھ ماہ میں 20 ارب 30 کروڑ روپے کا ریلوے کو نقصان ہو چکا ہے۔بڑے مافیاز نے ریلوے کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، ایک ایک انچ واگزار کراؤں گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*