تازہ ترین

حکومت بلوچستان کی18نکاتی ایس او پیز سے مشروط پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت

کوئٹہ(این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں18نکاتی ایس او پیز سے مشروط پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی ،مسافروں کا ماسک پہننا ، گاڑیوں ،بسوں میں ڈس انفکیشن اسپرے کرنا لازم قرار ، خلاف ورزی کرنے پر پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ بھی بند کی جاسکے گی۔ اتوار کو محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے جاری کردہ ایک اعلامےے کے مطابق بلوچستان میں بین الصوبائی و بین اضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے د ی گئی ہے صوبائی حکومت کے جاری کردہ ایک او پیز کے مطابق روانگی سے قبل اور منزل پر پہنچنے پر بسوں ، وین کے اندورنی حصے میں ڈس انسفکیشن اسپرے لازم ہوگا، بسوں اور وین میں ہاتھ سینیٹائز کرنے کی سہولت فراہم کرنا لازم ہوگا،مسافر ایک سیٹ چھوڑ کر بیٹھ سکیں اعلامےے کے مطابق ٹرانسپورٹرز کو ہر مسافر کا ریکارڈ رکھنے کے ساتھ ساتھ تھرمل گن کے ذرےعے انکا درجہ حرارت بھی چیک کرنا ہوگا بخار میں مبتلا افراد سفر نہیں کرسکیں جبکہ مسافروں، ڈرائیورز، کنڈکٹر ز کےلئے دوران سفر ماسک پہننا بھی لازم قرار دیا گیا ہے بغیر ماسک کے کسی کو بھی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اعلامےے کے مطابق بسوں کی راہداری میں کسی کو بےٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی،ٹیکسی کارز میں صرف تین مسافر سفر کرسکیں گے 18سیٹر وین صرف 10مسافروں کے ساتھ سفر کر سکے گی ،بس اور ویگن اڈوں پر رش اورہجوم کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ٹرمنلز، اڈوں پر ہاتھ دھونے کی سہولت موجود ہوگی ،اعلامےے کے مطابق ٹرمنلز میں گاہکوں کو ماسک کے بغیر اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائےگی ،عملے، مسافروں، عوام کے درمیان ایک میٹر کا فاصلہ رکھنا بھی لازمی ہوگا، اس کے علاوہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کی تمام حفاظتی تدابیر بھی اختیار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے اعلامےے کے مطابق ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی صورت میں کاروائی کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کو عوام مفاد میں دوبارہ بند کرنے کے احکامات بھی جاری کئے جاسکتے ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*