تازہ ترین

حکومت بلوچستان کا لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کر نیوالوں کیخلاف سخت کاروائی کا فیصلہ

کوئٹہ (این این آئی) حکومت بلوچستان کا لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے والے افراد اور بچوں کے والدین کو گرفتار کیا جائےگا، جمعہ کو حکومت بلوچستان کے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کورنا وائرس کی کوئی حدود نہیں یہ کسی ایک قوم قبیلہ ملک یا صوبے کا نہیں بلکہ مشترکہ قومی چیلنج ہے لاک ڈاو¿ن کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روک کر عوام کو اس سے محفوظ بنانا ہے لاک ڈاو¿ن کے باوجود اندرون کوئٹہ شہر گلیوں ،پہاڑوں کے دامن اور تفریحی مقامات پر بچوں اور بڑوں کے اجتماع باعث تشویش ہیں ایسی سرگرمیاں ،سماجی میل جول اور بے احتیاطی وائرس پھیلنے کا سبب بن سکتی ہیں والدین اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں، صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ عوامی ،قبائلی ،مزہبی اور سماجی رہنما اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کو آگاہی دیںصوبائی حکومت کی جانب سے لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ، شہر میں حفاظتی ناکوں اور گشت میں اضافہ بھی کیا گیا ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والے بچوں کے والدین اور بلا ضرورت باہر نکلنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*