تازہ ترین

حمزہ علی عباسی نے کتاب کا پہلا مسودہ تیار کرلیا

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی کتاب کا پہلا مسودہ تیار کرلیا ہے اور کتاب کو پی ڈی ایف میں مفت دستیاب کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی کتاب کا پہلا مسودہ تیار ہوگیا ہے۔ٹوئٹ پر ایک مداح کے جواب کہ وہ انہیں اس کتاب کی ایک کاپی مفت فراہم کریں گے یا نہیں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ا±ن کی کتاب پی ڈی ایف سے ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے فری ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس حمزہ علی عباسی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ وہ کتاب لکھنے کے عمل میں ہیں جس کا موضوع ’خدا‘ ہوگا۔اداکار نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ پ±رامید ہیں کہ ا±ن کی کتاب جون 2021 میں منظر عام پر آجائے گی۔خیال رہے کہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی نے باضابطہ طور پر واپسی کا اعلان کردیا ہے۔حمزہ علی عباسی نے ایک آن لائن پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹی وی ناظرین کو وہ جلد اسکرین پر نظر آئیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*