تازہ ترین

حماس کی جنگ کی دھمکی، اسرائیلیوں کا مسجد الاقصی میں مارچ کا فیصلہ منسوخ

غزہ(م ڈ) حماس کی جانب سے پھر جنگ کی دھمکی کے بعد اسرائیلیوں نے دوسری بارمسجد الاقصی میں مارچ کا فیصلہ منسوخ کردیا، مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح سے فلسطینی خاندانوں کی بے دخل کئے جانے کا خطرہ برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہودی شہریوں نے مسجد الاقصی میں مارچ کیا تو جنگ دوبارہ شروع ہوگی، حماس پھر قبلہ اول کے دفاع کے لئے میدان میں آگئی، حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ نے اسرائیل کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل انتہا پسند یہودیوں کے مارچ کو مشرقی بیت المقدس اور مسجد الاقصی سے دور رکھے۔ ورنہ دس جون کا دن اسرائیل کے لئے دس مئی کا دن ثابت ہوگا۔ 10 مئی کو یہودی شہری مسجد الاقصی میں آنے کی کوشش کررہے تھے جب حماس کے میزائل حملے کے بعد صہیونیوں نے مارچ ترک کردیا تھا۔ حماس کی دھمکی کے بعد صہیونی حکومت نے یوٹرن لے لیا، انتہا پسندوں کو دیا گیا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*