تازہ ترین

حقیقت پسندی کی وجہ سے مجھے کامیابیاں ملی ہیں‘ ریما

لاہور( شوبز ڈیسک)لالی ووڈ سٹار ریما خان نے کہا ہے کہ مقدر بنانے والا اوپر بیٹھا ہے ، میں نے کبھی سوچا بھی نہیںتھاکہ میری بیرون ملک بسنے والے ایک ڈاکٹر سے شادی ہو گی،سچائی کی اپنی طاقت اور خوبصورتی ہے جبکہ جھوٹ ایک نہ ایک دن بے نقاب ہو کر رہتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں ریما نے کہا کہ میں نے اپنی شخصیت کو بنانے کے لئے کبھی جھوٹ کا سہارا نہیں لیا کیونکہ مجھے پتہ ہے کہ جھوٹ ایک نہ ایک دن سامنے آ جاتا ہے ۔ اگر آپ خوبصورت نظر آنے کے لئے سرجری بھی کراتے ہیں تو وہ بھی کھل کر سامنے آ جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سچائی کا راستہ اپنایا ہے ، میر ی شادی سے پہلے کبھی اپنے شوہر سے ملاقات نہیں ہوئی اور میرے ذہن کے کسی گوشے میں بھی نہیں تھاکہ میری بیرون ملک مقیم کسی ڈاکٹر سے شادی ہوگی ، میری سچائی اور حقیقت پسندی نے مجھے کامیابیاں عطا کی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*