تازہ ترین

جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے ٹیسٹ رینکنگ بہتر کر لی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شکست دے کر پاکستان نے اپنی ٹیسٹ رینکنگ بہتر کر لی۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقہ اور پاکستان کے میچ کے بعد ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کے بعد رینکنگ میں قومی ٹیم دو درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی سے پوائنٹس ٹیبل پرچھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے، بھارت دوسرے اور آسٹریلیا کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان ساتویں نمبر پر تھا۔ کراچی ٹیسٹ میں فتح کے بعد پاکستان کے پوائنٹس میں بہتری آئی اور اب قومی ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ 90 پوائںٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ بدستور پہلے نمبر پر ہے جب کہ بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور بنگلادیش نویں نمبر پر موجود ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*