تازہ ترین

جنوبی افریقا کے مسلمان کرکٹر ہاشم آملہ بھی پشاوری چپل کے دلدادہ نکلے

پشاور(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مسلمان بلے باز اور بین الاقوامی شہرت یافتہ کرکٹر ہاشم آملہ بھی پشاوری چپل کے دلدادہ نکلے۔ہاشم آملہ دورہ پشاور میں خریداری کے بعد چپل مارکیٹ بھی گئے، جہاں پر انہوں نے چپل کی خریداری کرتے ہوئے پشاوری چپل کی بہت تعریف کی۔ہاشم آملہ نے پشاور کے چپل مارکیٹ میں واقع جہانگیر مہمند کے دکان صافی چپل میکر ککی چپل پسند آئی اور پشاور کی مشہور اور بہترین چپل خریدکر خوشی کا اظہارکیا۔انہوں نے اپنے پسند کے ایک نہیں بلکہ چار جوڑے خریدے۔ اس موقع پر کرکٹر ہاشم آملہ نے جہانگیر صافی کیساتھ خوب گپ شپ لگائی۔ہاشم آملہ نے جہانگیر صافی بلکہ پشاوریوں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دورہ پشاور پر مسلمان بھائیوں کا خلوص اور پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*