تازہ ترین

جاپانی خاتون نے والدہ کی لاش کو 10 سال تک فریزر میں چ±ھپائے رکھا

ٹوکیو (م ڈ)ایک جاپانی خاتون نے اپنی والدہ کی لاش کو 10 سال سے زائد عرصے تک اپنے اپارٹمنٹ کے اندر موجود فریزر میں چھپائے رکھا، خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ’ان کی والدہ کی موت کا علم ہونے پر انہیں اپارٹمنٹ سے بے دخل کیے جانے کا خدشہ تھا۔پولیس نے بتایا کہ48 سالہ یومی یوشینو کو ٹوکیو کے ایک اپارٹمنٹ میں فریزر کے اندر سے ملنے والی ’کسی خاتون کی لاش کو چھپانے کے شبے میں‘ گرفتار کیا گیا۔مقامی میڈیا نے نامعلوم پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ’یوشینو کا کہنا ہے کہ ’انہوں نے 10 سال قبل لاش چھپائی تھی کیونکہ وہ اس گھر سے ’باہر نہیں جانا چاہتی تھیں‘ جس میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتی رہی ہیں۔ یومی یوشینو کی والدہ کی موت کے وقت عمر تقریباً 60 برس تھی، اور میونسپل ہاو¿سنگ کمپلیکس میں اپارٹمنٹ ان کے نام پر ہی لیز کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق یوشینو کو جنوری کے وسط میں کرائے کی رقم ادا نہ کرنے کے بعد اپارٹمنٹ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا، اور اس دوران صفائی کرنے والے ایک شخص کو ایک کمرے میں چھپائے گئے فریزر میں سے یہ لاش ملی تھی۔اطلاعات کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون کی موت کا وقت اور اس کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*