تازہ ترین

ثانیہ مرزا کی بیٹے کیساتھ نئی تصاویر وائرل ہو گئیں

Sania with son

حیدرآباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیم کے سینئر بیٹسمین اور آل رانڈر شعیب ملک اور انکی بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہاں سال 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام دونوں نے اذہان مرزا ملک رکھا، بیٹے کی پیدائش کے بعد ہر کوئی انکی ایک جھلک کیلئے بیتاب رہتا تھا۔بھارتی میڈیا میں ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی بیٹے کے ساتھ تصاویر وائرل ہو گئی ہیں جنہیں ہر کوئی پسند کر رہا ہے، ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ اپنے بیٹے کے ساتھ مختلف تصاویر میں دیکھی گئی ہیں جنہیں ہر کوئی پسند کر رہا ہے۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے بارے میں اکثر اوقات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر، انسٹا گرام اور فیس بک پپر کہتی رہتی ہیں کہ میں جب کھیل کر واپس گھر جاتی ہوں تو بیٹے کی مسکراہٹ دیکھتی ہوں تو دن بھر کی تھکن ختم ہو جاتی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*