تازہ ترین

تم لوگوں کی سوچ نظر آجاتی ہے، سرفراز احمد نیوز کاسٹر کےساتھ الجھ پڑے

کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر جنید احمد کو اپنے بارے میں نہ سوچنے کا مشورہ دے دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نجی ٹی وی کے رپورٹر فیضان لاکھانی نے پاکستانی اداکاروں کی ایک پرانی ویڈیو ٹویٹ کرنے کے بعد جنید احمد کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ سرفراز احمد کو چوکے اور چھکے مارتے دیکھ کر جنید کا ری ایکشن ان اداکاروں جیسا ہے۔فیضان لاکھانی کی اس ٹویٹ پر جنید احمد نے لکھا کہ ہاہاہا، سرفراز احمد ایک لمبی نیند کے بعد اٹھے ہیں اور اب جمائیاں لے رہیں ہیں۔اس کے جواب میں سرفراز احمد نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بارے میں اتنا مت سوچا کرو طبعیت خراب ہوجائے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*